اسلام آباد سمیت پنجاب،خیبرپختونخوا اور فاٹا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم مزید سرد

سب سے زیادہ بارش لیہ میں24 ملی میٹر ریکارڈ ،مری، مالم جبہ، پارہ چنار، راولاکوٹ، وادی نیلم میں اوسطاً ایک فٹ برف پڑی،مزید برفباری کا امکان ،محکمہ موسمیات کی آئندہ 24گھنٹوں میں اسلام آباد،خیبرپختونخوا،پنجاب ، فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

پیر 16 جنوری 2017 12:21

اسلام آباد سمیت پنجاب،خیبرپختونخوا اور فاٹا میں بارش اور پہاڑوں پر ..
اسلام آباد/لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) اسلام آباد سمیت پنجاب،خیبرپختونخوا اور فاٹا میں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم مزید سردہوگیا ،سب سے زیادہ بارش لیہ میں24 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ،مری، مالم جبہ، پارہ چنار، راولاکوٹ، وادی نیلم میں اوسطاً ایک فٹ برف پڑی،مزید برفباری کی پیشنگوئی کی گئی ،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب،خیبرپختونخوا،اسلام آباد،بالائی فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ بلوچستان میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش لیہ24، لاہور 21، مری 20، میانوالی، جوہر آباد 17، نورپورتھل 16،گوجرانولہ ، چکوال 14، سیالکوٹ ( ائرپورٹ13،سٹی 12)،جہلم،بھکر 13، اسلام آباد(زیرپوائنٹ، سیدپور13، گولڑہ 12، بوکڑہ10)، راولپنڈی (چکلالہ،شمس آباد12)،منگلہ10،سرگودھا10،گجرات09، قصور 08، منڈی بہاوٰالدین07، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ05، فیصل آباد، اوکاڑہ04، کوٹ ادو03، سیاہیوال 02، بہاولپور، ڈی جی خان ملتان 01،پارہ چنار 21،ڈی آئی خان17، چترال ، مالم جبہ 15، رسالپور 13، دیر 11، سیدوشریف 07، پشاور (ائر پورٹ 06، سٹی 06)، کاکول، بنوں 05، کوہاٹ،لوئیر دیر ، بالاکوٹ 04۔

کوٹلی15، راولاکوٹ12،گڑھی دوپٹہ07، مظفرآباد06،خضدار،ژوب 04،بارکھان 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گوپس منفی 10، کالام منفی 09، قلات، مالم جبہ، استور، پارہ چنار منفی 06، کوئٹہ، سکردو منفی 05، بگروٹ،ژوب، ہنزہ منفی04،چترال میں درجہ حرارت منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مری، مالم جبہ، پارہ چنار، راولاکوٹ، وادی نیلم میں اوسطاً ایک فٹ برف پڑی۔

مزید برفباری کا امکان ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ،ژوب ڈویژن، بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔