شدید برفباری اورسردی ، بلوچستان کے 15 اضلاع میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم ملتوی

انسداد پولیو مہم کوئٹہ‘ پشین ‘ قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ‘ ژوب ، بارکھان ‘ قلات ‘ مستونگ‘ موسیٰ خیل میں ملتوی کی گئی گوادر ،ڈیرہ بگٹی ،تربت ،کچی ،لسبیلہ ، خضدار ،نصیر آباد ، جعفر آباد ،جھل مگسی ،آواران ، چاغی ، نوشکی انسداد پولیو مہم شروع

پیر 16 جنوری 2017 12:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 15 اضلاع میں برفباری کے باعث 3 روزہ انسداد پولیو مہم ملتوی کر دی گئی جو اگلے ہفتے شروع کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق شدید برفباری کے باعث کوئٹہ سمیت 15 اضلاع میں انسداد پولیو مہم ملتوی کر دی گئی ۔ انسداد پولیو مہم کوئٹہ‘ پشین ‘ قلعہ عبداللہ میں ملتوی کی گئی جبکہ قلعہ سیف اللہ ‘ ژوب ‘ شیرونی ‘ بارکھان ‘ قلات ‘ مستونگ‘ موسیٰ خیل میں بھی پولیو مہم ملتوی کر دی گئی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ مہم کے پہلے مرحلے میں صوبے کی15اضلاع میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔باقی 15اضلاع میں شدید برف باری کی وجہ سے ملتوی کردی گئی جو کہ اگلے ہفتے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

مہم کے پہلے مرحلے کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں صوبے کی15اضلاع میں تین روزہ مہم ان اضلاع گوادر ،ڈیرہ بگٹی ،تربت ،کچی ،لسبیلہ ، خضدار ،نصیر آباد ، جعفر آباد ،جھل مگسی ،آواران ، چاغی ، نوشکی ، میںچلایا جائیگا جبکہ بلوچستان کے باقی 15 اضلاع میں اگلے ہفتے پولیو مہم شروع کی جائے گی۔

مہم کے دوران صوبے میں 24لاکھ 46ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔مہم میں مجموعی طور پر 8ہزار 496ٹیمیں حصہ لینگی ۔جن میں 7ہزار موبائل ٹیمیں 842فکسڈ سائٹ جبکہ ٹرانزٹ پوائنٹس 637شامل ہونگی ۔سید فیصل احمد نے کہا کہ کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں پولیو وائرس کی موجودگی ایک خطرے کی علامت ہے ۔انسداد پولیو مہم کے تحت اس موزی مرض کے مکمل خاتمے کی کوششیں جاری ہیں ۔

وائرس کے موجودگی کے پیش نظر کوئٹہ میں خصوصی پولیو مہم بھی چلایا گیا جس کا مقصد بچوں کو اس موزی مرض سے بچانا تھا ۔سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ صوبے سے پولیو کے مکمل خاتمے کا عزم کئے ہوئے ہیں ۔اس حوالے سے پورے صوبے میں پولیو مہم بڑے تندہی سے جارہی ہے ۔اس موزی مرض کے خاتمے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔آج سے صوبے میں ہونے والی مہم کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔

مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کا انتظام بھی کرلیا گیا ہے ۔سید فیصل احمد نے کہا کہ پولیو مہم میں علماء کا کردار نہایت اہم ہے ۔اور اس ضمن مین علماء کرام اپنا کردار بخوبی نبھا رہے ہیں ۔ہم میڈیا سیاسی جماعتوں او ر سول سوسائٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انسدا د پولیو مہم میں اپنا کردار اد اکریں

متعلقہ عنوان :