جنوبی افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 49عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعوی ، ننگرہار میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں خاتون سمیت 7افراد ہلاک

پیر 16 جنوری 2017 12:24

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) جنوبی افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 49عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیاگیاہے،۔ننگرہار میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں ایک خاتون سمیت 7افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ وسطی ارزگان اورہلمند کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی اس دوران 49عسکریت پسند ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق اس دوران کئی گرفتاریا ں بھی عمل میں لائی گئیں۔ہلمند میں تازدہ دم امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے اعلان کے بعد سے لیکر اب تک تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہواہے۔ننگرہار کے علاقہ پیشراگام میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں ایک خاتون سمیت 7افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ننگرہارمیں داعش نے ایک دینی مدرسے کے 13 اساتذہ اورطلباء کو اغواء کرلیا۔صوبائی گورنر کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ اس ضمن میں اقدامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :