سری لنکا میں دوسری پاکستان سنگل کنٹری نمائش شروع اختتام پذیرہوگئی

نمائش میں انجینئرنگ مصنوعات، آٹو پارٹس، ایگرو پروڈکٹس، ٹیکسٹائل اینڈ کلاتھنگ سمیت 156کمپنیوں نے شرکت کی ایسے ایونٹس سری لنکن کاروباری برادری کیلیے پاکستانی کاروباری اداروں کے ساتھ بی ٹو بی میٹنگز کے ذریعے رابطے کرنے کا بہترین موقع ہیں،پاکستانی ہائی کمشنر

پیر 16 جنوری 2017 12:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان کی سری لنکا میں دوسری سنگل کنٹری نمائش اختتام پذیرہوگئی ہے ۔نمائش ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون سے منعقد کی گئی یہ سری لنکا میں پاکستان کی اب تک کی سب سے بڑی نمائش تھی۔ نمائش میں انجینئرنگ مصنوعات، آٹو پارٹس، ایگرو پروڈکٹس، ٹیکسٹائل اینڈ کلاتھنگ، ڈیزائنر ویئر، دستکاری و روایتی ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکلز، کٹلری، فرنیچر، قالین، ماربل و خدمات سے متعلق بڑی پاکستانی کمپنیاں اور مینوفیکچررزنے شرکت کی۔

پاکستانی ہائی کمشنرمیجرجنرل(ر)سید شکیل حسین نے نمائش کے کامیاب انعقاد پر اپنے بیان میں کہاکہ اس سال نمائش اس حوالے سے بھی منفرد رہی کہ یہ پاکستان کے اندر یا بیرون ملک منعقد ہونے والی سب سے بڑی نمائش تھی، جس میں 156 کمپنیوں نے شرکت کی جو پاکستانی اور سری لنکن کاروبار کی جانب سے مثبت ردعمل کی عکاسی ہے، ایسے ایونٹس سری لنکن کاروباری برادری کیلیے پاکستانی کاروباری اداروں کے ساتھ بی ٹو بی میٹنگز کے ذریعے رابطے کرنے کا بہترین موقع ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے امید ظاہر کی کہ سی پیک منصوبوں کے تحت سرمایہ کاری کے ساتھ پاکستانی معاشی ترقی کی رفتار 2سال کے اندر 5 فیصد سے بڑھ کر7فیصد تک پہنچ جائیگی، سری لنکن حکومت کو اپنی مصنوعات اور خدمات پاکستان میں پیش کرنے کیلیے مواقع ڈھونڈنے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :