جرمن طیارے کو بم کی افواہ پر کویت میں اتار لیا گیا

طیارہ اومانی شہر صلالہ سے جرمن شہر کولون جا رہا تھا ،فضائی کمپنی نے کوئی بیان جاری نہیں کیا

پیر 16 جنوری 2017 12:41

جرمن طیارے کو بم کی افواہ پر کویت میں اتار لیا گیا
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) خلیجی ریاست اومان سے جرمنی جانے والے ایک مسافر طیارے کو بم کے خطرے کے پیش نظر کویت میں ہنگامی طور پر اتار لیا گیا ،کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی اطلاع کے مطابق طیارہ اومانی شہر صلالہ سے جرمن شہر کولون جا رہا تھا اور اس کو خطرے کے پیش نظر کویت میں اتار لیا گیا۔

(جاری ہے)

طیارے میں 299 افراد سوار تھے۔ حکام نے انھیں اتارنے کے بعد طیارے کی مکمل تلاشی شروع کردی تھی۔صلالہ سے کولون کے لیے فضائی کمپنی یورو ونگز کی فلائٹ نمبر ای ڈبلیو 117 ہی صبح کیوقت روانہ ہوئی تھی۔ یہ ایک ائیربس اے 330-203 ہے۔یورو ونگز نے فوری طور پر واقعے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :