بالی وڈ فلم رنگون 24 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 16 جنوری 2017 12:46

بالی وڈ فلم رنگون 24 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) بالی وڈ فلم رنگون 24 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنگون کی اہم کاسٹ میں اداکار سیف علی خان،اداکار شاہد کپور اور اداکارہ کنگنا رناوت شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فلم 24 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی،فلم کی کہانی جولی نامہ ایک حسینہ کے گرد گھومتی ہے ،یہ کردار اداکارہ کنگنا رناوت ادا کررہی ہیں ،اداکار شاہد کپور اور اداکار سیف علی خان دونوں ہی ان کے عشق میں مبتلا ہو جاتے ہیں،فلم کی ہدایات وشال بھرواج نے دی ہے جبکہ پروڈیوسر ساجد نادیہ والا ہیں۔

متعلقہ عنوان :