جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 جنوری کو کھیلا جائے گا

پیر 16 جنوری 2017 13:09

سینچورین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 20 جنوری کو سپر سپورٹ پارک، سینچورین میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جنوبی افریقہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو کلین سویپ کر چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ 22 جنوری کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 25 جنوری کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :