اسرائیل اور فلسطین دو ریاستی حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے عمل کا دوبارہ آغاز کریں، پیرس سربراہی اجلاس کا اعلامیہ

پیر 16 جنوری 2017 13:18

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں گزشتہ روز منعقد ہونے والے پیرس مشرق وسطی سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں اسرائیل اور فلسطین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ باقاعدہ طور پر دو ریاستی حل کے لیے اپنی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کا آغاز کریں اور ایسے معاملات سے خود کو دور رکھیں جو اس حل کو رد کرتا ہو۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں گزشتہ روز منعقد ہونے والے پیرس مشرق وسطی سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں اسرائیل اور فلسطین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ باقاعدہ طور پر دو ریاستی حل کے لیے اپنی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کا آغاز کریں اور ایسے معاملات سے خود کو دور رکھیں جو اس حل کو رد کرتا ہو۔ فرانس نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل میں قائم اپنے سفارت خانے کو متنازعہ یروشلم شہر میں منتقل کرنے سے باز رہیں۔

اس کانفرنس میں ستر سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے شرکت کی لیکن تنازعے کے دونوں اصل فریق اس میں شریک نہیں ہوئے۔ اسرائیل فرانس کی کوششوں سے عمل میں آنے والی اس کانفرنس کو سختی سے رد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :