برطانیہ اسرائیل مخالف قرار داد ویٹو کر دے،ٹرمپ

پیر 16 جنوری 2017 13:26

برطانیہ اسرائیل مخالف قرار داد ویٹو کر دے،ٹرمپ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ برطانیہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کسی بھی اسرائیل مخالف قرار داد کو ویٹو کر دے۔ٹرمپ نے بر طا نو ی اخبا ر دی ٹائمز اینڈ بلڈکو دیئے گئے انٹرویو میں کہناہے کہ روس ایٹمی ہتھیار کم کرنے پر آمادہ ہو تواس پرعائد پابندیاں ختم کرنے کی ڈیل ہو سکتی ہے۔

ٹرمپ نے نیٹو کو بھی فرسودہ قراردیدیا،کہتے ہیں نیٹو میرے لئے انتہائی اہم ہے لیکن نیٹو دہشت گردی روکنے میں ناکام ہو گیا ہے،جبکہ خرچ صرف 5 ملک اٹھا رہے ہیں۔برطانی عوام نے اس لیئے یورپی یونین سے نکلنے کے لیے ووٹ دیا کیونکہ وہ اپنی علیحدہ شناخت چاہتے ہیں ، برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے بعدباقی رکن ممالک بھی یونین چھوڑ دیں گے۔

(جاری ہے)

شام کی صورت حال پر تبصرے میں کہا روسی مداخلت بہت ہی بری چیز ہے،جس سے انسانی مسائل پیدا ہوائے ، پناہ گزینوں کے معاملے پر جرمن چانسلر انجیلامرکل نے تباہ کن غلطی کی۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد جیئرڈکٴْشنرکومشرق وسطیٰ کے لیے نمائندہ بنانیکابھی اعلان کردیا ہے۔ ٹرمپنے کہا کہ ان کی ترجیحات امریکہ کے لیے شفاف تجارت کے معاہدے کرنا اور اس کی سرحدوں کو محفوظ بنانا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ کو دیگر دنیا کے ساتھ اپنے تجارتی خسارے پر بات کرنا ہو گی خاص طور پر چین کے ساتھ۔انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی انتظامیہ فری ٹریڈ کے بجائے سمارٹ ٹریڈ کو ترجیح دے۔

متعلقہ عنوان :