پاکستان سپر لیگ کھیلنے کیلئے دو افغان کرکٹرز کو این او سی جاری

پیر 16 جنوری 2017 13:31

پاکستان سپر لیگ کھیلنے کیلئے دو افغان کرکٹرز کو این او سی جاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز میں شامل 2افغان کرکٹرز کو بورڈ نے این او سی جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

دوسرے ایڈیشن کیلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد نبی کو منتخب کیا ہے جب کہ پشاور زلمی نے محمد شہزاد کی خدمات حاصل کررکھی ہیں، یاد رہے کہ قبل ازیں افغان کرکٹ بورڈ نے این او سی جاری کرنے میں تذبذب کا شکارتھا جس کی وجہ سے فرنچائزز اور کھلاڑیوں میں بے یقینی کی کیفیت پائی جاتی تھی۔