ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ برابر کر دیا

پیر 16 جنوری 2017 13:31

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ برابر کر دیا

ْ ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) انڈیا کی کرکٹ ٹیم نے اتوار کی شب انگلینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے میچ تین وکٹوں سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔اس جیت کے ساتھ ساتھ کپتان ویرات کوہلی نے انڈیا کے لیجنڈ سچن تنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔ہدف کے تعاقب میں سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے کا ریکارڈ سچن تندولکر کے نام تھا لیکن پونے میں کھیلے گئے اس میچ میں کوہلی نے اپنی 17 ویں سنچری سکور کر کے یہ ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اتنا ہی نہیں وراٹ کی زیادہ تر سنچریوں کی بدولت انڈیا کو جیت ملی ہے۔ کوہلی نے کٴْل 27 سنچریاں سکور کی ہیں جن میں سے 23 بار ٹیم کو فتح ملی ہے۔انڈیا نے مہاراشٹر کے شہر پونے میں ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو انگلینڈ کی ٹیم نے 350 رنز بنا ڈالے۔جواب میں انڈیا نے 350 یا اس سے زیادہ رنز کے ہدف کو تیسری بار کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیا۔ انڈیا نے اس سے قبل سنہ 2013 میں آسٹریلیا کے خلاف 360 اور 351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کامیابی حاصل کی تھی۔کپتان وراٹ کوہلی نے 105 گیندوں میں 122 رنز بنائے جبکہ کیدار جادھو نے بھی سنچری سکور اور 120 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :