کشمیری عوام بھائی چارے اور ہم آہنگی برقرار رکھیں ، سید علی گیلانی

بعض شرپسند عناصر اور ایجنسیاں وادی میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کے لئے کوشاں ہیں ، بیان

پیر 16 جنوری 2017 13:33

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) کل جماعتی حریت کانفرنس’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کشمیری عوام سے بھائی چارے اور ہم آہنگی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض عناصر اور ایجنسیاں وادی میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں اپنے ایک بیان میں سید علی گیلانی نے کہا کہ کچھ ایجنسیاں مختلف کمونیٹیز اور فقہوں کے درمیان کشیدگی کو ہوا دینے کی سرتوڑ کوششیں کر رہی ہیں اور ہمیں ان ایجنسیوں کے عزائم پر گہری نظر رکھنی ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کے تشکیل دیئے جانے والے ہر منصوبے کو ناکام بنانا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی میں حالیہ ولولے ان ایجنسیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے وادی کے ہر کونے سے عوام اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ باور کروا رہے ہیں کہ وہ ایک ہیں جس کی وجہ سے شرپسند عناصر سخت مایوس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحریک آزادی کو کامیابی سے ہکمنار کرنا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :