عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت نے اپنی ترجحات میں رکھا ہوا ہے‘مشتاق منہاس

گزشتہ حکومت نے 22ارب کا خسارہ بجٹ ورثہ میں دیاتھا لیکن وزیراعظم آزاد کشمیر پوری کابینہ نے کفایت شعاری کرتے ہوئے اس خسارہ پر کنٹرول کیا جارہاہے‘وزیر اطلاعات

پیر 16 جنوری 2017 13:38

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) آزاد حکومت کے وزیراطلاعات ،سیاحت وآئی ٹی راجہ مشتاق منہاس نے کہاکہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت نے اپنی ترجحات میں رکھا ہوا ہے ۔جس کے لیے منصوبہ بندی کردی گئی ہے ۔آئندہ بجٹ عوامی خواہشات اورامنگوں کے مطابق بنایا جائیگا ۔جس میں یہ سب کچھ شامل کیا جائے گا ۔

گزشتہ حکومت نے 22ارب کا خسارہ بجٹ انہیں ورثہ میں دیاتھا لیکن وزیراعظم آزاد کشمیر پوری کابینہ نے کفایت شعاری کرتے ہوئے اس خسارہ پر کنٹرول کیا جارہاہے اور میگا منصوبے بھی عوام کودیے جائے رہے ہیںجس کے لیے حکومت پاکستان سے بجٹ خسارہ بھی پورا کرتے ہوئے مزید میگا منصوبوں کے لیے فنڈز جلد ریلز کیے جارہے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے باغ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تعمیروترقی کے نئے دورکاآغاز شروع ہورہا ہے اور تمام جاریہ منصوبوں کوجلد مقررہ مدت پر مکمل کرنے کے لیے حکومت نے ہدایات جاری کردی ہیں ۔انہوںنے ضلع باغ میں حالیہ برف باری اور بارشوںمیں انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ شاہرات ہیوی مشنری سنٹنڈ بائی رکھتے ہوئے اورتما م شاہرات کورواں رکھاجائے ۔انہوںنے محکمہ خوارک کے حکام سے کہا کہ دورافتادہ علاقوں میں بالخصوص جہاںپربرف باری ہوتی ہے آٹا کا ذخیرہ رکھنے کی بھی ہدایت کی تاکہ برف باری کے دوران عوام کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو ۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ ضلع باغ میں تعمیر وترقی کے منصوبوں پرکام کی رفتار کوتیز کیا جائے اورجہاں جہاں پر موسم خرابی کے باعث کام رکا ہوا ہے وہ بھی موسم کی حالت درست ہونے پر شروع کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :