گلگت، امپھری یوتھ موومنٹ اور سول سوسائٹی کاوزیر اعلیٰ سے لیپروسی ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ

پیر 16 جنوری 2017 13:41

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ لیپروسی ہسپتال امپھری کو فوری طور پر اپ گریڈ کر کے 30 بیڈز پر مشتمل ہسپتال بنائیں اور عوام کو طبی سہولیات فراہم کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار امپھری یوتھ موومنٹ عمائدین اور سول سوسائٹی نے گلگت میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر سٹاف ہے اور نہ ہی ادویات ہیں جبکہ محکمہ صحت کا پورٹ فولیو بھی وزیر اعلیٰ کے پاس ہے ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لیپروسی ہسپتال امپھری کو 30 بیڈ ہسپتال بنانے کا اعلان کریں۔

متعلقہ عنوان :