موسم سرما کی پہلی طویل بارش سردی کی شدت میں اضافہ، پنجاب بھر میں گیس بھی ٹھنڈی ہو گئی

ْ صو بے کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہو نے کے برابر، ہیٹر گیزر کا استعمال خواب بن گیا

پیر 16 جنوری 2017 13:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) موسم سرما کی پہلی طویل بارش سردی کی شدت میں اضافہ پنجاب بھر میں گیس بھی ٹھنڈی ہو گئی صو بے کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہو نے کے برابر ہیٹر گیزر کا استعمال خواب بن گیا تفصیل کے مطابق مو سم سرما کی پہلی طویل بارش کے باعث سردی کی شدت میںاضافے کے ساتھ ہی گیس کو بھی ٹھنڈ لگ گئی پنجاب بھر کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر صبح 5بجے سے رات 11بجے تک نہ ہو نے کے برابر سردی کی اس شدید لہر میںگیس ہیٹر اور گیزر کا استعما ل ایک خواب بن گیا فیصل آباد ریجن جس میں جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،چنیوٹ اور فیصل آباد کے 90فیصد علاقوں میں خواتین نے احتجاج کیا اور کچن کا سامان سٹرکوں پر رکھ کر احتجاج کیا مشتعل خواتین نے احتجاج کر تے ہو ئے موقف اختیار کیا کہ سوئی ناردرن گیس پا ئپ لائن ہمیں گیس کے بل بدستور بھیج رہے ہیں گیس نہیں دیتے ہم ایک مرتبہ پھر پتھر کے دور میں شا مل ہو چکے ہیں ہزاروں لوگ جو گیس سلنڈر نہیں خرید سکتے لکٹر یاں اور گو بر کے اوپلے استعمال کر نے پر مجبور ہو چکے ہیں بچے گز شتہ 3ماہ سے بغیر نا شتے کے سکول جا رہے ہیں ملازم پیشہ افراد بھی الصبح لڑا ئی جھگڑے کے بعد بھو کے اپنی جاب پر جا رہے ہیں اہل خا نہ میں لڑا ئی جھگڑے روزا نہ کا معمول بن چکے ہیں حکو مت سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ وہ صبح نا شتے کے اوقات میں گیس بحا لی کے لیے اقدامات کر ئے۔