مشرق وسطیٰ کی صورتحال بارے بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء کا اسرائیل اور فلسطین سے دو ریاستی حل کے لیے اپنی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کا مطالبہ

پیر 16 جنوری 2017 13:59

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) مشرق وسطیٰ کی صورتحال بارے بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء نے اسرائیل اور فلسطین پر زور دیا ہے کہ وہ باقاعدہ طور پر دو ریاستی حل کے لیے اپنی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کا آغاز کریں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گزشتہ روز منعقد ہونے والے مشرق وسطیٰ سربراہی اجلاس‘کے اعلامیے میں اسرائیل اور فلسطین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ باقاعدہ طور پر دو ریاستی حل کے لیے اپنی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کا آغاز کریں اور ایسے معاملات سے خود کو دور رکھیں جو اس حل کو رد کرتا ہو۔

فرانس نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل میں قائم اپنے سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس شہر میں منتقل کرنے سے باز رہیں۔ اس کانفرنس میں ستّر سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے شرکت کی لیکن تنازعے کے دونوں اصل فریق اس میں شریک نہیں ہوئے۔ اسرائیل نے فرانس کی کوششوں سے عمل میں آنے والی اس کانفرنس کو سختی سے رًد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :