Live Updates

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف نااہلی سے متعلق ریفرنس عدم پیروی پر خارج کردیا

پیر 16 جنوری 2017 14:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف نااہلی سے متعلق ریفرنس عدم پیروی پر خارج کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار ہاشم علی بھٹہ کی جانب سے دائر ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے سالانہ گوشواروں میں بنی گالہ کی زمین اور لندن فلیٹ سمیت آف شور کمپنی بھی ظاہر نہیں کی، عمران خان آرٹیکل 62 اور 63 پورا انہیں اترتے ہیں لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

الیکشن کمیشن میں سماعت کے موقع پر ہاشم علی بھٹہ پیش نہیں ہوسکے جس پر الیکشن کمیشن نے ریفرنس خارج کردیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن نے ہاشم علی بھٹہ کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کی تھی جو بعد میں نظر ثانی کی درخواست پر بحال کردی گئی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات