2017میں ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوسکتاہے، اقوام متحدہ

پیر 16 جنوری 2017 14:21

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سال رواں میں ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوسکتاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے محنت کشوں سے متعلق ذیلی ادارے آئی ایل او نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ دوہزار سترہ اور دوہزاراٹھارہ کے درمیانی عرصے میں ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوسکتا ہے اور روزگار کی ضرورتوں کی بنا پر اقتصادی ترقی کی رفتار کم ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے دوہزار سترہ میں بے روزگاری میں اضافہ ہوگا اور سماجی عدم مساوات کی صورتحال بھی خراب ہوگی ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال اور آئندہ سال ہندوستان میں روزگار کے مواقع کی فراہمی کی رفتار تیزنہیں بلکہ سست ہوگی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں دوہزار سولہ میں ایک کروڑ 77 لاکھ افراد بے روزگار تھے اور رواں برس یہ تعداد ایک کروڑ 78 لاکھ ہوجائے گی , دوہزار اٹھارہ میں یہ تعداد ایک کروڑ اسّی لاکھ تک پہنچ جائے گی -

متعلقہ عنوان :