ایرانی پارلیمنٹ میں اقتصادی ترقی کا پانچ سالہ منصوبہ منظور

پیر 16 جنوری 2017 14:32

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) ایران کی پارلیمنٹ نے اقتصادی ترقی کے پانچ سالہ منصوبے کی منظوری دی ہے جس کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اس منصوبے کے تحت 30 ارب ڈالر سالانہ سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے جس میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے 15 ارب ڈالر جبکہ سرمایہ کاروں کی مقامی تجارتی حلقوں سے شراکت کے تحت قریباً 20 ارب ڈالر سالانہ حاصل ہوں گے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ صنعتوں کو جدید بنانے اور آئل اینڈ گیس سیکٹر کی ضروریات کا اندازہ لگانے کیلئے انھیں 180 ارب ڈالر غیر ملکی سرمائے اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :