وزیراعظم فاروق حیدر اور وزیر حکومت چوہدری سعید بار میرپور کی قرار داد پر عمل درآمد کروائیں ‘گزشتہ سالوں میں ہونے والی کرپشن کو بے نقاب کریں اور کرپشن کرنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں

مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ن) راجہ تسلیم انجم کی صحافیوں سے بات چیت

پیر 16 جنوری 2017 14:46

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور وزیر حکومت چوہدری محمد سعید بار میرپور کی قرار داد پر عمل درآمد کروائیں اور گزشتہ سالوں میں ہونے والی کرپشن کو بے نقاب کریں اور کرپشن کرنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں ۔ایم ڈی اے کو کرپشن سے پاک کرنا مسلم لیگ ن کا عوام سے کیا گیا ایک وعدہ ہے میرپور کے لوگ تسلی رکھیں جلد ایم ڈی اے میں کرپشن کرنے والے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور وزیر حکومت چوہدری محمد سعید پہلے ہی ایم ڈی اے سے کرپشن کے خاتمے کا اعلان کر چکے ہیں اداروں کی بہتری کے لیے مسلم لیگ ن کی حکومت کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن راجہ تسلیم انجم نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنیو الوں کا احتساب ہونا چاہیے پسند و ناپسند پر نہیں بلکہ ہر ایک کا احتساب ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک عوامی جماعت ہے اہلیان میرپور سے کیے گئے وعدے انشاء اللہ ضرور پورے ہونگے ۔