ْاپوزیشن نے پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے کیخلاف قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی

حالیہ اضافہ سے ملک بھر میں مہنگائی کی نئی لہر دوڑ جائے گی ،حکومت اضافہ فی الفور واپس لے ‘ قرار داد میں مطالبہ

پیر 16 جنوری 2017 14:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) اپوزیشن نے پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے کے خلاف قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ بلا جواز اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں ۔ حالیہ اضافہ سے ملک بھر میں مہنگائی کی نئی لہر دوڑ جائے گی جبکہ عام آدمی پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبہ ہوا ہے ۔ لہٰذا مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ فی الفور واپس لے ۔