بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے مظالم حد سے بڑھ چکے ہیں‘کشمیر کی حق خود ارادیت اور آزادی کی تحریک کو جاری رکھا جائیگا‘کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی آواز عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں تک پہنچائی گے‘برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیریوں پر ہونے والی مظالم کی آواز بلند کی جائے

وزیرسپورٹس،یوتھ اینڈ کلچرچودھری محمد سعید کا تارکین وطن کشمیریوں کی اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب

پیر 16 جنوری 2017 14:55

برطانیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) وزیرسپورٹس،یوتھ اینڈ کلچر ،ایم ڈی ایچ اے و ایم ڈی اے چودھری محمد سعید نے کہا کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے مظالم حد سے بڑھ چکے ہیںکشمیر کی حق خود ارادیت اور آزادی کی تحریک کو جاری رکھا جائے گا۔کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی آواز عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں تک پہنچائی گے۔

برطانیوی پارلیمنٹ میں کشمیریوں پر ہونے والی مظالم کی آواز بلند کی جائے۔ان خیالا ت کا اظہار اُنہوں نے لیڈیز برطانیہ میں تارکین وطن کشمیریوں کی اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میںراجہ سکندر خان،راجہ کالا خان،راجہ الیاس،پروفیسر ڈاکٹر ایچ کیوخان،ڈاکٹر صبور،راجہ گلویز،ملک اشتیاق اعوان اور تارکین وطن کشمیریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تارکین وطن ہمارا سرمایہ ہیں اور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںمسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی حکومت اُن کے حقوق کا تحفظ کرئے گی۔ تارکین وطن اپنے ملک میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے سرمایہ کاری کریں۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزادکشمیر میں جو سنہری دور کا آغاز کیاہے تارکین وطن بھی اس میں اپنا حصہ ڈالیں اور فائدہ حاصل کریں۔

پاکستان میں بھی آنے والا الیکشن بھی میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی کارکردگی کی بنیاد پر جیتے گی۔تقریب کے مہمان خصوصی چودھری محمد سعید نے مزید کہاکہ سابقہ ادوارمیں میرپور کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے میرپور مسائلستان بن چکا تھا اب اللہ کے فضل اور لوگوںکے تعاون سے تمام مسائل کو یکسوں کیاجارہا ہے۔آنے والے دنوں میں میرپور کو خطے کا مثالی شہر بنائیںگے۔