بنگلہ دیش ویمن نے تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن کو 10 رنز سے ہرا دیا

پیر 16 جنوری 2017 15:06

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) بنگلہ دیش ویمن نے تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن کو 10 رنز سے شکست دے دی، جنوبی افریقن ٹیم 137 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، خدیجہ نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا انہیں میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوکس بازار میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 136 رنز بنائے، کپتان رومانہ احمد 28 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔

ڈین وان نیرک، سون لوسس اور میریزین کیپ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 31.2 اوورز میں 126 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، وان نیرک نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ لزلی لی نے 46 رنز بنائے، خدیجہ نے چار جبکہ جہاں آراء اور پنا گوش نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :