نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ، افتتاحی میچ آج نیشنل بینک اور کے پی ٹی کے درمیان کھیلا جائے گا

پیر 16 جنوری 2017 15:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا ہے،تمام ٹیموں کے نمائندوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انورفاروقی ، قمر علی قریشی ، غلام محمدخان ، عظمت اللہ خان اور فصیح الرحمن بھی موجود تھے ٹورنامنٹ کا افتتاح آج (منگل)3:00 بجے نیشنل بینک اور کے پی ٹی کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا قبل ازین ایک بجے دن پاکستان اسٹیل اور کراچی یونائیٹڈ کے درمیان میچ کھلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے لئے 4 گروپ تشکیل دئے گے ہیں گروپ اے میں واپڈا ، پاکستان اسٹیل اور کراچی یونائیٹڈ گروپ بی میں کے آر ایل ، ایس ایس جی سی ، نیوی گروپ سی میں کے الیکٹرک ، ایس این جی پی ایل ، پی آئی اے،گروپ ڈی میں نیشنل بینک ، کے پی ٹی ، اور پاکستان پولیس شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کا افتتاح نیشنل بینک کے صدر اقبال اشرف کرینگے ۔ جبکہ اس موقع پر نیشنل بینک کے سربراہ اویس اسد خانکے پی ٹی کے اسپورٹس منیجر کرنل بصیر عالم بھی موجود ہونگے۔

متعلقہ عنوان :