ویلنگٹن ٹیسٹ ،نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے شکست دیکر120سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

بنگال ٹائیگرز دوسری اننگز میں 160رنز پر ڈھیر، کیویز کو جیت کیلئی40اوورز میں217رنز کا ہدف دیا ْ نیوزی لینڈ ٹیسٹ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف 39.4اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ْ کین ولیمسن 104،روس ٹیلر60 رنز بنا کر نمایاں بلے باز ، ٹائم لیتھم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20جنوری سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا

پیر 16 جنوری 2017 15:57

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 120 سال پرانا ریکارڈ توڑ کر بنگلہ دیش کوپہلے ٹیسٹ میں ہرادیا پہلی اننگز میں پانچ سواٹھانوے رنزبنانے والے بنگال ٹائیگرز دوسری اننگز میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری بنگلہ دیشی ٹیم دوسری اننگز میں 160رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی اور کیویز کو جیت کیلئی40اوورز میں217رنز کا ہدف دیا جو نیوزی لینڈ ٹیسٹ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد39.4اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن 104،روس ٹیلر60 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔کیویز بلے باز ٹائم لیتھم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا،دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20جنوری سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے میچ کے آخری دن نیوزی لینڈ کو جیتنے کے لئے چالیس اوورز میں 270 رنز کا ہدف دیا جو اس نی39.4 اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اس فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک سو بیس سالہ پرانے ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

سابقہ ریکارڈ کے مطابق اٹھارہ سوچورانوے کے سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیاپانچ سوچھیاسی رنزبناکربھی انگلینڈ سے ہارا تھا اسی طرح کچھ نیوزی لینڈنے بنگلہ دیش کے خلاف کیا ویلنگٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلپ دیش کو کھیلنے کی دعوت دی بنگال ٹائیگرز نے شکیب الحسن کے 217 اور مشفیق الرحیم کے 159 رنز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 598 رنز بناکر ڈیکلئیر کردی۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگ میں پانچ سوانتالیس رنزاسکورکئیاور بنگلہ دیش کو 59 رنز کی برتری حاصل ہوگئی بنگلہ دیش نے وینلنگٹن میں اپنی دوسری اننگز میں ناقص کھیل پیش کیا اور ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بناسکی ، کپتان مشفیق الرحیم سر پر گیند لگنے کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے اور اسپتال پہنچ گئے جہاں ڈاکٹر نے انہیں کلئیر قرار دے دیا۔

نیوزی لینڈ کو میچ کے آخری روز جیتنے کے لئے چالیس اوورز میں دوسوسترہ رنز کا ہدف ملا جو اس نے انتالیس اعشاریہ چار اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور اس کے ساتھ ہی کیویز نے پانچ سو رنز بنانے والی ٹیم کو میچ کے آخری روز شکست دیے کر ایک سو بیس سالہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔کیویز کی جانب سے دوسری اننگز میں ولیمسن نے برق رفتاری کے ساتھ 104 رنز جبکہ راس ٹیلر نے 60 رنز بنائے اسی فتح کے ساتھ کیویز کو دو میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔