ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کر دیا

ویرات کوہلی نے ہدف کے تعاقب میں 17ویں سنچری سکور کر کے سابق بلے باز کا ریکارڈ برابر کیا

پیر 16 جنوری 2017 15:57

دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف پہلا ون ڈے میچ 3وکٹوں سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔اس جیت کے ساتھ ساتھ کپتان وراٹ کوہلی نے انڈیا کے لیجنڈ سچن تنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدف کے تعاقب میں سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے کا ریکارڈ سچن تندولکر کے نام تھا لیکن پونے میں کھیلے گئے اس میچ میں کوہلی نے اپنی 17 ویں سنچری سکور کر کے یہ ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔اتنا ہی نہیں وراٹ کی زیادہ تر سنچریوں کی بدولت انڈیا کو جیت ملی ہے۔ کوہلی نے کٴْل 27 سنچریاں سکور کی ہیں جن میں سے 23 بار ٹیم کو فتح ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :