پاکستان سپرلیگ،2افغان کرکٹرزکو ملکی بورڈ نے این اوسی جاری کردیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد نبی کو منتخب کیا تھا جبکہ پشاور زلمی نے محمد شہزاد کی خدمات حاصل کررکھی ہیں

پیر 16 جنوری 2017 15:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز میں شامل 2افغان کرکٹرز کو بورڈ نے این او سی جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

دوسرے ایڈیشن کیلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد نبی کو منتخب کیا ہے جب کہ پشاور زلمی نے محمد شہزاد کی خدمات حاصل کررکھی ہیں، یاد رہے کہ قبل ازیں افغان کرکٹ بورڈ نے این او سی جاری کرنے میں تذبذب کا شکارتھا جس کی وجہ سے فرنچائزز اور کھلاڑیوں میں بے یقینی کی کیفیت پائی جاتی تھی۔