نئی امریکی انتظامیہ جرمن کارساز اداروں پر درآمدی ڈیوٹی کے نفاذ سے باز رہے، انجلا مرکل

پیر 16 جنوری 2017 16:08

فرینکفرٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) جرمن چانسلر انجلا مرکل اور وزیراقتصادیات سگمار جبریل نے امریکہ کی نئی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ جرمن کارساز اداروں پر زیادہ درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے سے گریز کرے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراقتصادیات نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہاکہ بی ایم ڈبلیو ، واکس ویگن اور ڈیملر جیسے اداروں کی کاروں پر زیادہ درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے سے خود امریکی کارساز صنعت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ڈونلڈ ڈرمپ کی انتظامیہ جرمن کارساز اداروں پر 35فیصد درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کا عندیہ دے چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :