ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

پیر 16 جنوری 2017 16:08

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاریوں کیلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے کراچی میں جاری تربیتی کیمپ میں ویمن ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کبیر خان اور بیٹنگ کوچ شاہد انور نے پیر کو کیمپ میں ٹریننگ دینے کا باقاعدہ آغاز کردیا، قومی ویمن ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ باسط علی کے دور میں ویمن ٹیم کی کارکردگی بہتر نہ رہی تھی اور سونے پہ سہاگہ کے مصداق باسط علی نے تنقید کرنے والے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر محمود حامد کو تھپڑ جڑ کر اپنے کیس کو مزید خراب کرلیا تھا جس کی وجہ سے ان کو ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹاکر کبیر خان کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ با ئولر کبیر خان ایچ بی ایل کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں اور ان کی کوچنگ میں ایچ بی ایل کی ٹیم نیشنل ون ڈے کپ کی فاتح قرار پائی تھی، وہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخوا کی ٹیم کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں جبکہ افغانستان کی ٹیم کی کوچنگ کرنے کا بھی انہیں اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی طرف سے چار میچز کھیل کر 9 وکٹیں حاصل کیں اور 24 رنز بنائے جبکہ انہوں نے دس ون ڈے میچز میں 12 وکٹیں حاصل کیں اور 10رنز بنائے ۔

متعلقہ عنوان :