چین سالانہ دو ملین انرجی گاڑیاں تیار کر ے گا

چین ایسی ماحول دوست گاڑیاں فروخت کرنیوالا دنیا کا پہلا ملک ہے

پیر 16 جنوری 2017 16:12

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) چین 2020ء تک دو ملین نئی انرجی گاڑیاں سالانہ تیار کر ے گا جن میں سے ہر پانچویں کار چین میں فروخت کی جائیگی ، 2016ء میں چین میں پانچ لاکھ سترہ ہزار انرجی گاڑیاں تیار کی گئیں ،چین 2015ء سے ایسی ماحول دوست گاڑیاں فروخت کرنیوالا دنیا کا پہلا ملک ہے ، ان گاڑیوں کی فروخت ایک ملین سے زیادہ ہو چکی ہے ۔

یہ بات صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر میائو ووئی نے بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

ان نئی انرجی گاڑیوں میں بیٹری الیکٹرک کاریں اور فیول سیل کاریں شامل ہیں ،2016ء میں بجلی سے کاریں تیار کرنیوالے بی وائی ڈی ، گیلے اور بی اے آئی سی نے اپنی اپنی گاڑیوں کے ماڈلز تیس ملکوں کو فروخت کئے ، چین نے 2016میں ملک بھر میں گاڑیاں چارج کرنیوالے ایک لاکھ عوامی پول تعمیر کئے جو 2015ء کے مقابلے میں 10گنا تھے جبکہ بیجنگ ، شنگھائی اور شینزن میں ایک مکمل چارجنگ گرڈ قائم کیا جا چکا ہے، چین نے گذشتہ چند برسوں کے دوران بجلی سے چلنے والی گاڑیاں تیار کرنے پر زبردست سرمایہ کاری کی گئی ہے جو حکومت کے منصوبے کا اہم حصہ تھا ۔

متعلقہ عنوان :