چین میں موبائل انٹرنیٹ سروس کیلئے رہنما اصول جاری

موبائل انٹرنیٹ سروس غربت میں کمی کیلئے اہم کردار ادا کرتی ہے مقصد مختلف شعبوں میں شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرنا ہے ، سی پی سی

پیر 16 جنوری 2017 16:12

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) چینی حکام نے موبائل انٹر نیٹ کی خدمات فراہم کرنے کے لئے نئی ر ہنما اصول جاری کئے ہیں تا کہ اس شعبے کی ترقی کیلئے صحت مندانہ اور منظم کوششوں کو بروئے کار لایا جا سکے ، رہنما اصولوں کا مقصد ٹرانسپورٹ ، سیاحت ، تعلیم ، طبی خدمات اور عوامی تحفظ کیلئے شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرنا ہے ،رہنما اصولوں میں کہا گیا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ سروس غربت میں کمی کیلئے اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ یہ ملک کے اندر مختلف علاقوں میں رابطے اور ملک سے باہر رابطے کرنے کا ایک موثر ذریعہ ہے ،یہ گائیڈ لائن چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس اور سٹیٹ کونسل نے جاری کئے ہیں اور اس بات پرزور دیا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ سروس کی ترقی میں مناسب ماحول فراہم کیا جائے کیونکہ انٹر نیٹ ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی نے خدشات اور خطرات بھی واضح ہیں ، اس لئے ان کا خاص طورپر خیال رکھنا ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :