چینی طالبہ آکلینڈ کے ہسپتال میں چل بسی

پیر 16 جنوری 2017 16:12

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) ایک چینی طالبہ گذشتہ روز آکلینڈ کے ہسپتال میں دم توڑ گئی ، چینی طالبہ سوئمنگ پول میں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی جسے مقامی ہسپتال میں لایا گیا تا ہم 23سالہ جنگ رو سو ہسپتال میں چل بسی ، چینی طالبہ سٹوڈنٹس ویزے پر نیوزی لینڈ میں تعلیم حاصل کررہی تھی ، پولیس نے ابھی تک اس کی موت کی کوئی وجہ نہیں بتائی ۔

متعلقہ عنوان :