عمان نے گوانتاناموبے کے 10قیدیوں کو اپنے ملک میں رکھنے کی حامی بھر لی

پیر 16 جنوری 2017 16:17

عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) عمان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس نے گوانتاناموبے کے امریکی حراستی مرکز میں قید 10 قیدیوں کو اپنے ہاں رکھنے کی حامی بھر لی ہے۔ یہ اعلان امریکی صدر باراک اوباما کی مدت صدارت ختم ہونے سے چند ہی دن قبل سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

عمان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ صدر اوباما کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ چند روز قبل امریکی انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا تھا کہ کیوبا میں قائم اس حراستی مرکز پر موجود کٴْل 55 میں سے 19 قیدیوں کی کلیئرنس دے دی گئی ہے اور صدر اوباما کی مدت صدارت ختم ہونے سے چند روز قبل کسی بھی وقت انہیں رہا کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :