پاکستان کا دودھ کی پیداوار میں چوتھا نمبر, ویلیو ایڈیشن میں پیچھے
جدید تکنیک کی عدم دستیابی اورناکافی سہولتوں کے باعث پاکستان ڈیری مصنوعات کی برآمدات میں پیچھے رہ گیا
پیر 16 جنوری 2017 16:17
(جاری ہے)
پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کی ناکافی سہولتیں اور جدید تکنیک کی عدم دستیابی کے باعث پاکستان دنیا میں دودھ کی پیداوار میں چوتھے نمبر پر ہونے کے باوجود ڈیری مصنوعات کی برآمدات کے حوالے سے ہمعصر ممالک سے کہیں پیچھے ہے ،دنیا میں دودھ کی برآمد کے اعتبار سے نمایاں ممالک میں جرمنی، فرانس، بلجیم،ہالینڈ، آسٹریا،چیک ری پبلک، برطانیہ، اسپین ، پولینڈ اور ڈنمارک شامل ہیں جبکہ ڈیری مصنوعات کی برآمدات میں کینیڈا، فرانس، سوئٹزر لینڈ، چین،جاپان، آسٹریا،روس،امریکا،ہالینڈ اور جرمنی کا نام آتاہے۔
ڈیری سیکٹر کے مقامی ماہرین کا کہنا ہے کہ دودھ کی پیداوار میں دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہونے کے اعتبار سے پاکستان کو ڈیری مصنوعات کے شعبے میں بھی نمایاں مقام حاصل کرنا چاہیے تھا،ڈیری مصنوعات میں پنیر،مکھن،دہی،چاکلیٹ،خشک دودھ اور دیگر میں بر آمدات کے ذریعے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام بھی روشن کیا جاسکتا ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں ویلیو ایڈیشن اور پراسیسنگ سہولتیں نہ ہونے کے باعث شہروں اور دیہاتوں میں لاکھوں لٹر دودھ روزانہ ضائع کردیا جاتا ہے۔ماہرین نے لائیو اسٹاک اور ڈیری سیکٹر میں مضبوط ہونے کے باوجود ان شعبوں میں ویلیو ایڈیشن اور پراسیسنگ نہ ہونے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان شعبوں کی ترقی کیلئے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں تا کہ پاکستان دودھ کی پیداوار کے ساتھ برآمدات میں بھی اپنا نام بنا سکے۔۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.