بائونسر سے زخمی بنگلا دیشی کرکٹر مشفیق الرحمان اسپتال سے ڈسچارچ

کپتان بالکل ٹھیک ہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں، بنگلہ دیشی ٹیم مینجمنٹ

پیر 16 جنوری 2017 16:17

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) کرکٹ میں باؤلرز کے وار کا سلسلہ جاری ہے۔ بائونسر لگنے سے زخمی ہونے والے بنگلادیشی کرکٹر مشفیق الرحمان کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مشفیق الرحمان نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹیسٹ میچ کے دوران ٹم ساؤتھی کا باؤنسر لگنے سے زخمی ہو گئے تھے۔ مشفیق دوسری اننگ میں 13 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔بائونسر لگنے کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد دینے کے بعد گھر منتقل کر دیا۔ بنگلادیشی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق مشفیق الرحمان بالکل ٹھیک ہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔۔

متعلقہ عنوان :