خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی تو سر قلم کردوں گا، شاہ رخ کی بیٹوں کو تنبیہ

مردوں کو خواتین کی عزت کرنی چاہیے اور ان کے ساتھ باوقار طریقے سے پیش آنا چاہیے، شاہ رخ خان

پیر 16 جنوری 2017 16:24

خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی تو سر قلم کردوں گا، شاہ رخ کی بیٹوں کو تنبیہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنے بیٹوں کو تنبیہ کی ہے کہ اگر انہوں نے کسی بھی خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی تو میں ان کا سر قلم کردوں گا۔

(جاری ہے)

بھارت میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی، انہیں ہراساں کرنے اور زیادتی کے واقعات عام ہوتے جارہے ہیں اور آئے دن اس میں اضافہ ہورہا ہے بالخصوص نئے سال کے موقع پر خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات دیکھنے میں آئیتھے جس کے بعد بھارت میں خواتین کے تحفظ کے حوالے سے نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور ان واقعات پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا بھی سخت موقف سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ مردوں کو خواتین کی عزت کرنی چاہیے اور ان کے ساتھ باوقار طریقے سے پیش آناچاہیے۔

خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات پر شاہ رخ خان اس قدر غصے میں ہیں کہ انہوں نے اپنے بیٹوں کو بھی نہ بخشا اور سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آریان اور ابرام میں تمہیں بتارہا ہوں کہ کبھی خواتین کے ساتھ بد تمیزی مت کرنا لیکن اگر تم نے ایسا کیا تو میں تمہارا سر قلم کردوں گا۔

متعلقہ عنوان :