لاہور، پنجاب فوڈاتھارٹی ٹیم کالاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کی کینٹین پر چھاپہ

غیر معیاری اشیائے خوردنوش کی فراہمی پر کینٹین سر بمہر،انتظامیہ کو 40ہزار جرمانہ عائد

پیر 16 جنوری 2017 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کی ہزاروں طالبات کو غیر معیاری اشیائے خوردنوش فراہم کرنے پر یونیورسٹی کی کینٹین سربمہر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ کینٹین انتظامیہ کو موقع پر40ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے یہ کارروائی پنجاب فوڈاتھارٹی داتاگنج بخش ٹائون کی فوڈ سیٹی آفیسر طاہر کلثوم کی سربراہی میں ایک چھاپہ مار ٹیم نے کی۔ چھاپے کی دوران کینٹین پر نہ صرف کینٹین کی کمپنی کی حالت زار انتہائی غلیظ تھی بلکہ کینٹین میں گلے سڑے پھل اور زائد المعیاد بوتلیں بھی استعمال میں لائی جارہی تھیں۔ یہاں تک کہ کینٹین ملازمین کے پاس کوئی میڈیکل سرٹیفکیف موجود نہ تھے۔چھاپہ مار ٹیم نے موقع پر100لیٹر کوکنگ آئل اور65کلو پھل ضائع کردئیے

متعلقہ عنوان :