چناری ، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے آبائی حلقے کی چار یونین کو نسلز میں بد ترین لوڈ شیڈ نگ، چوبیس گھنٹوں میں صرف چار گھنٹے بجلی کی فراہمی عوام شدید مشکلات سے دو چار، لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، تاجروں کی مکمل شٹرڈائون ہڑتال

انتظامیہ کی یقین دہانی پر لوگوں نے احتجاج ختم کر دیا

پیر 16 جنوری 2017 16:29

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) محکمہ پی ڈی او آزاد کشمیر باالخصوص پاور پراجیکٹ کھٹائی چناری کی مجرمانہ غفلت،لاپرواہی اور عوام دشمن پالیسی پاور ہائوس چناری میںپانی کی قلت کا واویلا جبکہ دوسری طرف بجلی کی پیداوار کے لیے آنے والا تقریباساٹھ فیصد پانی جان بوجھ کر ضائع کیا جانے لگاجس کے باعث وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے آبائی حلقہ انتخاب کی چار یونین کو نسلز تاریخ کی بد ترین لوڈ شیڈ نگ کا شکار چوبیس گھنٹوں میں صرف چار گھنٹے بجلی کی فراہمی عوام شدید مشکلات سے دو چار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاور ہائوس چناری کھٹائی کے ذمہ داران نے موقف اختیارکر رکھا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے حلقہ انتخاب کی چار یونین کونسلز جن میں چناری،کھلانہ،چکہامہ اور گوجر بانڈی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی بنیادی وجہ نالہ قاضی ناگ میں پانی کی شدیدکمی ہے پانی کی کمی کی وجہ سے پاور ہائوس کھٹائی 1.3میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کر رہا جس وجہ سے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ دوسری طرف حقیقت اس کے برعکس ہے پاور ہائوس کھٹائی کے ذمہ داران نے واٹر چینل میں اور فلو کے نام پر تقریبا ساٹھ فیصد پانی ضائع کر نا شروع کر رکھا ہے اور جان بوجھ کر بجلی کم پیدا کر کے قومی خزانہ کو ماہانہ لاکھوں کی پھکی دینے کے علاوہ چاروں یونین کو نسلوں کو اندھیرے میں ڈبو دیا گیا ہے عوامی ،سیاسی و سماجی حلقوں نے پاور ہائوس کھٹائی کی مجرمانہ غفلت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر ،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لوگوں کو مشکلات سے نجات دلانے کے لیے ہدایات جاری کریں اور پاور ہائوس کے ذمہ داران کی جانب سے اور فلو کے نام پر ضائع کیے جانے والے پانی کو بھی بجلی کی پیداور میں شامل کیا جائے تانکہ بجلی زیادہ سے زیادہ پیدا کی جائے دریں اثناء یونین کونسل لمنیاں و گردونواح کے لوگوں نے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف سائیں باغ کے مقام پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقعہ پر تاجروں نے مکمل شٹرڈائون کر کے احتجاج میں حصہ لیابعد ازاں ہٹیاں بالا انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے بعد لوگوں نے احتجاج ختم کر دیا

متعلقہ عنوان :