اسلام آباد چیمبر اور ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے تین روزہ ’’وومن انٹرپرینیورز ایگزیبیشن‘‘ 20 جنوری سے شروع ہو گی

ملک کے دور دراز علاقوں سے دستکار اور صنعتی شعبہ سے وابستہ افراد خصوصاً خواتین اپنی مصنوعات کے سٹالز لگائیں گی، افتتاح وزیر نجکاری محمد زبیر کریں گے

پیر 16 جنوری 2017 16:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) اور ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اشتراک سے تین روزہ ’’وومن انٹرپرینیورز ایگزیبیشن‘‘ 20جنوری سے شروع ہو گی، نمائش میں ملک کے دور دراز علاقوں سے دستکار اور صنعتی شعبہ سے وابستہ افراد خصوصاً خواتین اپنی مصنوعات کے سٹالز لگائیں گی جس کا افتتاح وزیر نجکاری محمد زبیر کریں گے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی آئی کے مطابق نمائش میں پاکستانی دستکاروں کو ان کی مصنوعات کی نمائش کا موقع ملے گا، ملک کے تمام حصوں سے آئے ہوئے دستکار 45 سی50 سٹالز لگائیں گے جن میں زیادہ تر خواتین حصہ لیں گی۔ نمائش کا مقصد خواتین دستکاروں کی حوصلہ اور ان کی بنائی ہوئی مصنوعات کی کھپت میں اضافہ کرنا ہے۔ تین روزہ نمائش میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شرکت کریں گے۔نمائش 20سے 22جنوری تک آئی سی سی آئی کے ہال میں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :