بھارت پاکستان کیساتھ کشیدگی جاری رکھناچاہتاہے،وزیردفاع

بھارت مقبوضہ کشمیرکی حالیہ تحریک کوپاکستان سےجوڑنے میں ناکام رہا،پاکستان کشمیرمیں جدوجہد کی سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھےگا،خواجہ آصف کاسینیٹ میں‌ خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 جنوری 2017 16:26

بھارت پاکستان کیساتھ کشیدگی جاری رکھناچاہتاہے،وزیردفاع

اسلام آباداردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جنوری2017ء) :وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بھارت جعلی سرجیکل اسٹرائیک کابھی نہیں سوچے گا۔بھارت ٹینشن جاری رکھناچاہتاہے۔بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہیں چاہتا۔انہوں نے آج سینیٹ‌میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال جولائی سے بھارت نے خلاف ورزیوں کاسلسلہ جاری رکھاہواہے۔بھارت ۔

(جاری ہے)

290ایل اوسی اور40بار ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیاں ہوئیں۔

بھارتی اشتعال انگیزی کے سلسلے میں40شہید اور 138زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف ہمارے اقدامات کوعالمی سطح‌پرسراہاگیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی حالیہ تحریک کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام رہا۔پاکستان کشمیر میں جدوجہد کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کا علم نوجوانوں نے بلند کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :