مردم شماری ،سرگودھا ڈویژن میں 5 ہزار سرکاری ملازمین ڈیوٹی کریں گے

پیر 16 جنوری 2017 16:36

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب، میانوالی، بھکر اور سرگودھا میں مردم شماری کی تیاری کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔اس سلسلہ میںسرگودہا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے مردم شماری کیلئے رپورٹ مرتب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مردم شماری کیلئے سرگودہا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں 5 ہزار سے زائد سرکاری اہلکار حصہ لیں گے، جبکہ مردم شماری کی نگرانی کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مدد بھی لی جائیگی۔ مردم شماری کے بعد نئے ووٹرز کے اندراج کا عمل بھی تیز کیا جائیگا ۔مردم شماری سے سرگودہا ڈویژن کے چاروں اضلاع کی صحیح آبادی کا تعین بھی ہوسکے گا۔

متعلقہ عنوان :