سرگودھا و گردونواح میں بارش ، موسم خوشگوار ہوگیا

پیر 16 جنوری 2017 16:36

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) سرگودھا و گردونواح میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ طبی ماہرین کے مطابق بارش کے بعد فضاء صاف ہونے سے نزلہ، زکام، کھانسی، بخار، خارش سمیت دیگر بیماریوں کا خاتمہ ہونے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

لوگوں نے بارش پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ ماہرین کے مطابق اس سے گندم سمیت دیگر فصلوں پر مثبت اثرات پڑینگے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرگودھا میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع آبرآلود رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :