وزیراعظم نوازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلئے زیورخ پہنچ گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 جنوری 2017 16:36

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جنوری2017ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلئے زیورخ پہنچ گئے ہیں،سوئٹزرلینڈکے حکام نے ایئرپورٹ پروزیراعظم کااستقبال کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی اقتصادی فورم کا3روزہ اجلاس کل17 جنوری سے ڈیووس میں ہورہا ہے۔ نوازشریف ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میں بھی شرکت کریںگے۔وزیراعظم نوازشریف ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب بھی کریںگے۔شرمین عبید چنائے، بھارتی ہدایتکارکرن جوہراور گلوکارہ شکیرہ بھی فورم میں شرکت کررہےہیں۔

متعلقہ عنوان :