علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی 13 لاکھ سے زائد طلبہ کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سٹاف کی ’’پروفیشنل ڈویلپمنٹ‘‘ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،ڈاکٹر شاہد صدیقی
پیر 16 جنوری 2017 16:44
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ طلبہ کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کارکنوں کی پروفیشنل ڈویلپمنٹ نہایت ضروری ہے۔
اس سلسلہ میں مختلف نوعیت کی تربیتی ورکشاپس منعقدکی جا رہی ہیں تاکہ یونیورسٹی کے سٹوڈنٹ سپورٹ سسٹم کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا کہ یونیورسٹی اپنے تعلیمی پروگرامز کو اپ ڈیٹ کرنے اور معیاری بنانے کیلئے سکرپٹ رائٹنگ تکنیک کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ جو ادارے اور اقوام زمانے کی رفتار سے پیچھے رہ جاتے ہیں وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کے شعبہ آئی ای ٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میرٹک سے پی ایچ ڈی تک ترسیل علم کے امور میں آئی ای ٹی کا موثر کردار رہا ہے۔ انہوں نے فیکلٹی ممبرز کی تربیت کیلئے ریڈیو/ٹی وی پروگرامز کی سکرپٹ رائٹنگ کی تربیتی سیریز منعقد کرانے پر ڈائریکٹر آئی ای ٹی میر مختار حسین تالپورکی خدمات کو سراہا۔میر مختار حسین تالپور نے تربیتی ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ورکشاپ سکرپٹ رائٹنگ کی تیاری کے لئے رول ماڈل ثابت ہوگی اور اس میں شریک ہر کارکن کے لئے ریڈیو یا ٹی وی کا کم از کم ایک سکرپٹ لکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ای ٹی نے یونیورسٹی کی چاروں فیکلٹیوں میں موجود تمام اساتذہ کی تربیت کے لئے ریڈیو /ٹی وی پروگرامز کی تیاری کیلئے سکرپٹ رائٹنگ کی تربیتی ورکشاپس منعقد کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ای ٹی نے ریڈیو اور ٹی وی کے سینکڑوں تعلیمی پروگرامز تیار کئے ہیں جس کی بناء پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ آئی ای ٹی کورس پروڈکشن میں خودکفیل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ای ٹی کلاسک دستاویزی فلمیں بھی تیار کرتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.