وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلئے زیورخ پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر سوئٹزرلینڈ حکام نے پرتپاک استقبال کیا

وزیراعظم ڈیووس میں مختلف ملکوں کے سربراہان،بزنس لیڈرز سے ملاقاتیں کریں گے

پیر 16 جنوری 2017 17:32

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلئے زیورخ پہنچ گئے،ہوائی اڈے پر سوئٹزرلینڈ کے حکام نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔پیر کو وزیراعظم محمد نوازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلئے زیورخ پہنچے تو سوئٹزرلینڈ کے حکام نے وزیراعظم محمد نوازشریف کا پرتپاک استقبال کیا۔

عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس17سی20جنوری تک ڈیووس میں ہوگا،وزیراعظم محمد نوازشریف عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وزیراعظم محمد نوازشریف سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود مواقع سے آگاہ کریں گے۔وزیراعظم حکومتی اقتصادی کامیابیوں،سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے آگاہ کریں گے۔وزیراعظم ڈیووس میں مختلف ملکوں کے سربراہان،بزنس لیڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نوازشریف ڈیووس میں سوئس کنفیڈیشن کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک،پروکٹراینڈ گیمبل،ویمبل کام کے سربراہوں کی بھی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات ہوگی،سری لنکا،ناروے اور سوئیڈن کے وزرائے اعظم بھی نوازشریف سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم سے چیئرمین عالمی اقتصادی فورم پروفیسر کلازشواب بھی ملاقات کریں گے،اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل انٹوینو گوئریس،نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیما اور سوئٹزرلینڈ کی صدر سے بھی ملاقات ہوگی۔

وزیراعظم محمد نوازشریف دنیا کی 60ممتاز کاروباری شخصیات سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم محمد نوازشریف پاکستان میں سرمایہ کاری ایک نئی حقیقت کے موضوع پر خطاب کریں گے،عالمی اقتصادی فورم میں 32سومندوبین شرکت کررہے ہیں۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :