بنگلہ دیش میں سیاسی مخالفین کے قتل کے مقدمے میں 26افراد کو سزائے موت

پیر 16 جنوری 2017 17:32

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) بنگلہ دیش میں عدالت نے سیاسی مخالفین کے قتل کے ایک مقدمے میں 26افراد کو سزائے موت سنا دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بنگلہ دیشی عدالت نے سیاسی مخالفین کے قتل کے ایک مقدمے میں 26افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔

(جاری ہے)

جج سید عنایت حسین نے اس مقدمے میں ملوث مزید 9 افراد کو7 سے لے کر 17 برس تک کی قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

ان تمام افراد کو اغوا اور قتل کے جرم میں قصور وار قرار دیا گیا ہے۔ اپریل 2014 میں حکمران جماعت عوامی لیگ کے ایک با اثر سیاستدان نے سلامتی کے ایک ادارے کے ذریعے سات سیاسی مخالفین کو قتل کروایا تھا۔ سزائے موت پانے والوں میں سریع الحرکت دستے’ آر اے بی‘ کے کمانڈر طارق سید بھی شامل ہیں۔ طارق کے داماد وزیراعظم شیخ حسینہ کی کابینہ کے رکن ہیں۔

متعلقہ عنوان :