پتوکی ،نامعلوم چور دو موٹر سائیکلیں چوری کر کے لے گئے،مقدمات درج

پیر 16 جنوری 2017 17:55

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) پتوکی میں نامعلوم چور دو موٹر سائیکلیں چوری کر کے لے گئے،مقدمات درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شادمان کالونی پتوکی میں محمد بوٹا اپنی موٹر سائیکل نمبر ی 4152/LEOہنڈا گھر کے باہر کھڑی کرکے اندر گیا تو نامعلوم چور موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے ۔جب کہ بلال کالونی پتوکی میں اعجاز احمد کی موٹر سائیکل نمبری 9396/LELکو نامعلوم چور لاک توڑ کر چور ی کر کے لے گئے تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے دونوں وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :