انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ ‘کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل

انٹر ڈسٹرکٹ انڈر16 ہاکی چیمپئن شپ میںمردان‘بنوں ‘پشاور کلر اور ڈی آئی خان کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

پیر 16 جنوری 2017 17:55

انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ ‘کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) انٹر ڈسٹرکٹ انڈر16 ہاکی چیمپئن شپ میںمردان‘بنوں ‘پشاور کلر اور ڈی آئی خان کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا کوارٹر فائنل میچوں کے موقع پر ہری پورہاکی ایسوسی ایشن کے صدر حقنواز مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈی آئی خان کے صدر صدیق تہیم ‘ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید ظاہر علی شاہ ، ہمراہ تحسین اللہ ممبر کانگرس چارسدہ‘منظور احمد ممبر کانگرس پی ایچ ایف کوہاٹ ‘ایاز خان ممبر کانگرس پشاور ‘ملک ظاہر صدر نوشہرہ ہاکی ایسوسی ایشن ‘کوچز سید ضیاء الرحمان بنوری ‘ہدایت اللہ صدر ڈسٹرکٹ پشاور ہاکی ایسوسی ایشن ،ممبر پی ایچ ایف کانگرس صوابی شاہین یوسفزئی،‘آفیشلزابصار ‘ماسٹر خان ‘بختیار ‘حمزہ ،ہارون رشید اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں جاری انٹر ڈسٹرکٹ انڈر16 ہاکی چیمپئن شپ میں کوارٹر فائنل میں مردان نے ہری پور کو پنلٹی سٹروکس پر پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی ‘مردان کی طرف سے 42 ویں منٹ میں جواد اور 59 ویں منٹ میں طلحہ نے گول سکور کئے جبکہ ہری پور کی طرف سے 37 ویں اور 56 ویں منٹ میں عدنان شکیل نے گول کئے جس کے بعد پنلٹی سٹروکس پر مردان کی طرف سے جواد ‘اویس ‘عامر اور شاہ زیب جبکہ ہری پور کی طرف سے زین علی ‘خاور اور شہزاد نے گول سکور کئے ‘دوسرے کوارٹر فائنل میں ڈی آئی خان نے پشاور وائٹ کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی ‘ڈی آئی خان کی طرف سے ساتویں اور چودہویں منٹ میں عامر بلوچ جبکہ 55 ویں منٹ میں مہربان نے گول کئے ‘تیسرے کوارٹر فائنل میں بنوں نے سوات کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی جس میں 42 ویں منٹ میں سفیر اور 58 ویں منٹ میں ابرار نے گول سکور کئے چوتھے کوارٹر فائنل میں پشاور کلر نے کوہاٹ کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی اس طرح اب سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :