خانپور کے رہائشی نے برطانیہ سے واپسی کے چند گھنٹے بعد خودکشی کر لی

پیر 16 جنوری 2017 18:09

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) خانپور کے علاقہ میرپور پنج کٹھہ کے رہائشی نوجوان نے برطانیہ سے واپسی کے چند گھنٹے بعد خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میرپور پنج کٹھہ کا رہائشی 35 سالہ نوجوان وقار ولد فرید خان برطانیہ میں مکین تھا، گذشتہ صبح ہی وہ اپنے گھر پہنچا اور شام کے وقت نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کو گولی مار لی ، لواحقین نے شدید زخمی حالت میں اسے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ خانپور پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی ۔

متعلقہ عنوان :