سینیٹر سراج الحق کی طرف سے فحاشی کے خلاف سزائیں بڑھانے کا بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا

پیر 16 جنوری 2017 18:12

․اسلام آباد ۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کی طرف سے فحاشی کے خلاف سزائیں بڑھانے کا بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر سراج الحق نے تحریک پیش کی کہ مجموعہ تعزیرات پاکستان 1860ء میں مزید ترمیم کا بل مجموعہ تعزیرات پاکستان (ترمیمی) بل 2016ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بل میں فحاشی کے خلاف سزائوں کو بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت نے مخالفت نہیں کی جس پر چیئرمین نے ایوان کی رائے لینے کے بعد یہ بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :